Advertisement
Advertisement
Advertisement

تبدیلی کا آغاز وزیراعظم اور صدر کو اپنی ذات سے کرنا چاہیے، سراج الحق

Now Reading:

تبدیلی کا آغاز وزیراعظم اور صدر کو اپنی ذات سے کرنا چاہیے، سراج الحق
غفلت

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تبدیلی کا آغاز وزیراعظم اور صدر کو اپنی ذات سے کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکمران 18 ماہ میں قوم کو اپنے کسی ایک فیصلے سے بھی مطمئن نہیں کرسکے۔

 اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ عوام جب اپنے حکمرانوں اور افسروں کی موج دیکھتے ہیں تو ان کے زخم تازہ ہو جاتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ جب حکمران عوام کے لیے ماڈل بنیں گے تو حقیقی تبدیلی اور انقلاب آئے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی  امیر جماعت اسلامی نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  تھا کہ وزیراعظم کے قوم سے وعدے ہوا میں تحلیل ہو گئے ہیں، موجودہ حکومت وینٹی لیٹر پر ہے مصنوعی سانس سے کب تک زندگی بچائی جائے گی ۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی نے کہا تھا کہ وزیراعظم نے اعلان کیا تھاکہپی ٹی آئی کے سونامی نے لوگوں سے روزگار ، چھت اور اب نوالہ چھیننا شروع کردیا ہے ۔

موجودہ حکومت بھی سابقہ حکمران پارٹیوں کی طرح اسٹیٹس کی محافظ ہے، سراج الحق  

اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2020 ءخوشخبریوں اور خوشحالی کا سال ہے، پہلی خوشخبری آٹے کی قیمتوں میں دگنا اضافہ اور آٹے کا بحران ہے ،انھوں نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ  2020 ءخوشخبریوں کا نہیں روٹھوں کو منانے اور غریب عوام کے امتحان کا سال ہے ۔

 امیر جماعت اسلامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مختلف الخیال لوگ ذاتی مفادات کے لیے جمع ہو گئے ہیں، منبر و محراب سے کرپشن ، مہنگائی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کی جائے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق  کا مزید کہنا تھا کہ علمائے کرام کا تحریک پاکستان میں ناقابل فراموش کردار ہے، علما کو پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے بھی موثر کردار ادا کرنا ہوگا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر