بے ضابطگیوں کا الزام؛ محکمہ اینٹی کرپشن کا سابق وزیراعلٰی کے پی محمودخان کو نوٹس
محمود خان نے کہا ہے کہ ای-سسٹم سے مختلف نوعیت کے ٹیکسوں کی گھر بیٹھے ادائیگی کی جا سکے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز کی کارکردگی کے بارے اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس میں محمود خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ایک ارب 18 کروڑ روپے ٹیکس ریکوری کی گئی ہے جبکہ یونیورسل نمبر پلیٹ منصوبے کے تحت اب تک 5000 صارفین کو یونیورسل نمبر پلیٹس کا اجراء بھی مکمل ہوا ہے۔
محمود خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مزید 35 ہزار یونیورسل نمبر پلیٹ کے اجراء پر کام جاری ہے جبکہ صوبے میں منشیات کے خلاف زیر و ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے محکمہ ایکسائز کے تحت ٹیکس کولیکشن کیلئے ای ۔ سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت ٹیکس دہندگان کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے جبکہ ای-سسٹم سے مختلف نوعیت کے ٹیکسوں کی گھر بیٹھے ادائیگی کی جا سکے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
