Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ اقبال پر مختصر دستاویزی ویڈیو جاری

Now Reading:

پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ اقبال پر مختصر دستاویزی ویڈیو جاری

پاک فضائیہ

علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے مختصر دستاویزی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

پاک فضائیہ کی جانب سے علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک  مختصر دورانیے کی دستاویزی ویڈیو کا اجراء کیا گیا ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے ترجمان فضائیہ کا کہنا ہے کہ دستاویزی ویڈیو میں اس عہد کی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر شاہین مادر وطن کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور ضرورت پڑنے پر کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرے گا۔

 ترجمان فضائیہ نے کہا کہ اقبال کی شاعری میں فکر و خیال کی گہرائی ملتی ہے، تخلیق عرض پاک انہی کی فکری کاوشوں سے سرانجام پائی ہے۔

ترجمان فضائیہ کے مطابق نوجوان نسل کو شاہین کا تخاطب دے کر اقبال جہاں اس میں رفعت خیال، جذبہ عمل، وسعت نظری اور جرأت رندانہ پیدا کرنا چاہتے تھے وہاں اس کے جذبۂ تجسس کی بھرپور تکمیل بھی چاہتے تھے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ شاہین جو پرندوں کی دنیا کا درویش ہے، اپنی خودی پہنچانتا ہے، تجسس اس کی فطرت اور جھپٹنا اس کی عادت ہے۔ شاہین فضائے بسیط کا واحد حکمران ہے جو فضاؤں اور بلندیوں سے محبت کرتا ہے۔

پاک بحریہ نے علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈ کے فرائض سنبھال لیے

Advertisement

دوسری جانب یوم اقبال کی مناسبت سے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے روایتی جذبے اور جوش و جذبے کے ساتھ گارڈز کے فرائض سنبھالے جبکہ سبکدوش ہونے والے رینجرز اپنے افسر انچارج کی قیادت میں رسمی طور پر مزار سے باہر چلے گئے۔

اسٹیشن کمانڈر (نیوی) لاہور کموڈور عامر اقبال خان (ٹی بی ٹی) نے پاکستان رینجرز اور پاکستان نیوی کے سبکدوش ہونے والے اور آنے والے گارڈز کا معائنہ کیا۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے اسٹیشن کمانڈر (نیوی) نے قومی شاعر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی جس کے بعد پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور نیوی سویلینز نے گارڈز چڑھانے کی تقریب کی۔ بعد ازاں اسٹیشن کمانڈر نے فاتحہ خوانی کی اور وزیٹر بک میں اپنے تاثرات درج کئے۔

واضح رہے کہ قومی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 145 واں یوم پیدائش آج بروز بدھ کو ملک بھر میں قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر