Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ کی جام صادق پل کی جگہ ایک اور پل کی تعمیر جلد شروع کی ہدایت

Now Reading:

وزیراعلیٰ سندھ کی جام صادق پل کی جگہ ایک اور پل کی تعمیر جلد شروع کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت دی ہے کہ جام صادق پل کی جگہ ایک اور پل کی تعمیر جلد شروع کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت بی آر ٹی ییلو لائن کو حتمی شکل دینے سے متعلق اجلاس ہوا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ کو وزیر ٹرانسپورٹ کی بریفنگ

اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی کہ بی آر ٹی ییلو لائن داؤد چورنگی تا نمائش 21 کلو میٹر کوریڈور ہے، 17.6 کلومیٹر سڑک اور 3.4 کلومیٹر انڈر پاسز ہونگے۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ییلو لائن کی 28 اسٹیشنز ہونگی جس میں 6 اسٹیشنز انڈرپاسز میں ہونگی، 268 ہائیبرڈ ڈیزل بسز ییلو لائن کی ہونگی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ روزانہ 300000 کی رائیڈر شپ ہوگی، بی آر ٹی ییلو لائن ورلڈ بینک کے تعاون سے 60 بلین روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔

‘کراچی کو بہترین ٹرانسپورٹ کی ضرورت ہے، جسے میں جلد دینا چاہتا ہوں’

Advertisement

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ جام صادق پل کی جگہ ایک اور پل کی تعمیر جلد شروع کی جائے، کراچی کو بہترین ٹرانسپورٹ کی ضرورت ہے، جسے میں جلد دینا چاہتا ہوں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت گرین لائن، اورنج لائن، پیپلز بس سروس اور اب ییلو لان سے شہر کی ٹرانسپورٹ بہتر ہوجائے کی، ہم کے سی آر (کراچی سرکلر ریلوے) پر بھی جلد کام شروع کروائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی کہ محکمہ ٹرانسپورٹ ییلو لائن منصوبے کو فائنل کر کے ورلڈ بینک کو دیں تاکہ کام شروع کرسکیں اور مجھے ریڈ لائن دو سالوں میں مکمل کر کے دیں۔

اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی، سیکریٹری خزانہ ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ حلیم شیخ اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

جام صادق پل کا متبادل جلد تعمیر کرنے کا فیصلہ

گزشتہ روز  سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کے درمیان جام صادق پل کے متبادل پل کی تعمیر کو جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا گیاتھا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ورلڈ بینک کے 31 رکنی وفد کی کنٹری ڈائریکٹر ڈائریکٹر ناجی بین ہسین کی سربراہی میں ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر، ہوسٹنگ پروجیکٹ کیلئے ورلڈ بینک 500 ملین ڈالرز کا لون دی رہی ہے، ہاؤسنگ کمپنی کیلئے اسٹاف کی بھرتی، کنسلٹنسی، مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم مکمل ہونے والے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گھروں کی تعمیر کا کام جلد سے جلد شروع کرنا چاہتے ہیں، سردیاں بھی شروع ہورہی ہیں ہمارے لوگ تکلیف میں ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر