آرمی چیف سے امریکی انسداد پولیو ٹیم کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے امریکی انسداد پولیو ٹیم کی ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی انسداد پولیو ٹیم نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سےہوئی۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان میں صحت عامہ اور انسداد پولیو کے امور پر بات چیت کی گئی ہے۔
اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صحت کے شعبے میں امریکی تنظیم کی خدمات کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیو پر مکمل طور پر قابو پا لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
اٹلی کے سبکدوش سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات، آئی ایس پی آر
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاک فوج کشمیر کاز اور کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی جانب سے ہاکی کے فروغ اور ترویج کے لیے ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں بنائے گئے ایک بین الاقوامی معیار کے آسٹرو ٹرف ہاکی اسٹیڈیم کا افتتاح کیا تھا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لیے سہولیات کی فراہمی کی غرض سے بین الاقوامی معیار کا آسٹروٹرف اسٹیڈیم ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں تیار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News