
ایڈیلیڈ کے میدان میں انگلینڈ ٹیم نے 169 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرکے کئی ریکارڈز الٹ پلٹ کردیے۔
بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو بدترین شکست سے دوچار کیا۔
انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بغیر کسی نقصان کے سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا پاکستان کا ریکارڈ توڑ دیا۔ پاکستان نے 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہی خلاف 152 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا تھا۔
The highest partnership in #T20WorldCup history inspires England to a stunning win over India in the semi-finals in Adelaide 😍#INDvENG | 📝: https://t.co/PgKzpNrdvB pic.twitter.com/F9nyZpHdSg
Advertisement— ICC (@ICC) November 10, 2022
یہی نہیں بلکہ انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔
جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک اور ریلی روسو نے رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہی 168 رنز کی شراکت قائم کرکے سری لنکا کے مہیلا جے وردنے اور کمار سنگاکارا کی 166 رنز کی شراکت کا ریکارڈ توڑا تھا۔
🔥#T20WorldCup pic.twitter.com/jCZ56VApDD
Advertisement— cricket.com.au (@cricketcomau) November 10, 2022
اس کے علاوہ انگلینڈ ٹیم نے کسی بھی ٹیم کی جانب سے ایڈیلیڈ کے میدان میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ٹاس جیت کر میچ ہارنے کی روایت بھی توڑ ڈالی۔
اس سے قبل ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے تمام 11 مینز ٹی ٹوئنٹی میچز میں ٹاس جیتنے والے ٹیم میچ ہار جایا کرتی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News