Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کشمیر اور کشمیریوں کے بغیر نامکمل ہے، شہباز شریف

Now Reading:

پاکستان کشمیر اور کشمیریوں کے بغیر نامکمل ہے، شہباز شریف
پاکستان مسلم لیگ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر اور کشمیریوں کے بغیر نامکمل ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کشمیریوں کے حق آزادی کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان  مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے  یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں۔

اس موقع پر شہبازشریف  نے کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے خصوصی تقاریب کے انعقاد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کا مطلب یہ ہے کہ کشمیر کاز پر ہم سب ایک ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ آج کے دن کشمیری عوام کی حقیقی قیادت کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جوبھارتی مظالم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں جبکہ ان شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے کشمیر کاز کے لئے جان قربان کردی ۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ  کشمیر کاز کے لئے عظیم قربانیاں دینے والی ماوں، بہنوں، بیٹیوں، بچوں کو بھی سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جبکہ نوازشریف کو  بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں اسے ایک قومی دن اور کشمیریوں سے محبت وفا کی تاریخ میں بدل دیا۔

Advertisement

یوم یکجہتی کشمیر پر بول نیوز کا خصوصی ملی نغمہ

اپنے بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ کشمیری پاکستانیوں سے پہلے پاکستانی ہیں، ان کی جرات، بہادری اور قربانی تاریخ کا روشن باب ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ  تحریک آزادی کشمیر تحریک تکمیل پاکستان ہے، کشمیریوں نے پاکستان بننے سے بھی پہلے پاکستان کے حق میں فیصلہ دے دیا لیکن چھ ماہ سے بالخصوص کشمیری بھارتی درندگی، جبروظلمت کا مردانہ وار مقابلہ کررہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف  کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں بہتا خون عالمی مہذب ضمیر اور اقوام متحدہ سے اپنا جائز، قانونی اور پیدائشی حق مانگ رہا ہے، کشمیریوں کی ثابت قدمی، استقلال اور آزادی کی تڑپ نے ثابت کیا ہے کہ شکست بھارت کا مقدر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر