Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گھریلو صارفین کی مشکلات میں اضافہ، موسم سرما میں 16 گھنٹے گیس نہیں ہوگی

Now Reading:

گھریلو صارفین کی مشکلات میں اضافہ، موسم سرما میں 16 گھنٹے گیس نہیں ہوگی
سوئی گیس

گھریلو صارفین کو اس بار موسم سرما میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا کیوں کہ 16 گھنٹے گیس دستیاب نہیں ہوگی۔ 

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پیٹرولیم کا عامر طلال گوپانگ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کو ملک میں گیس کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

سیکرٹری پٹرولیم نے بتایا اس دفعہ موسم سرما بہت مشکل ہوگا، ہم صاف صاف بتارہے ہیں کہ گیس اس بار کسی کو نہیں ملنی، صرف 3 گھنٹے صبح، 2 گھنٹے دوپہراور3 گھنٹے شام کو گیس ملے گی، یعنی 16 گھنٹے گھریلو صارفین کو گیس دستیاب نہیں ہوگی۔

وزارت پٹرولیم حکام نے پٹرولیم کمیٹی کو صاف صاف بتا دیا کہ مہنگی ایل این جی خرید کر سستی نہیں بیچ سکتے، ہر سال گیس کے ذخائر میں 10 فیصد کمی ہورہی ہے، دس سال بعد پاکستان کے پاس اپنی گیس نہیں ہوگی، بقایا جات جمع ہونے سے گیس کمپنیاں دیوالیہ ہونے کے قریب ہیں۔

سوئی سدرن حکام نے بتایا کمپنی کا گیس شارٹ فال 200 سے 300 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، اس شارٹ فال کو انڈسٹری کی گیس بند کرکے پوراکیا جائے گا۔ ایک لاکھ 90 ہزار ایسے صارفین ہیں جن کو گیس پہنچانا مشکل ہے۔ اضافی گیس کی درآمد کیلئے انفراسٹراکچر تعمیر کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کے لیے تجاویز تیار کرلیں
سونے کی قیمت میں زبردست کمی ہوگئی
سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر؛ حکومت کا اہم فیصلہ
مہنگائی سے متعلق پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ متوقع؟ بڑی خوشخبری
سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر