
امریکہ کا دعویٰ ہے کہ یوکرین کے خلاف روس کی فوجی جارحیت سے لے کر اب تک ہزاروں روسی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک اعلیٰ امریکی جنرل کا کہنا ہے کہ یوکرین میں 1 لاکھ سے زیادہ روسی فوجی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں، امریکی جنرل کا کہنا تھا کہ کیف کی افواج کو بھی ایسا ہی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
اعلیٰ امریکی جنرل مارک ملی کا کہنا ہے کہ یوکرین پر حملے کے بعد سے تقریباً 100,000 روسی فوجی ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں، اور یوکرین کی مسلح افواج کو شید ہی اسی سطح پر ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آج فوجی جنرل مارک ملی نے اپنے ریمارکس میں نو ماہ سے جاری اس تنازعے میں روسی افواج کے جانی نقصان کا تخمینہ پیش کیا۔
جنرل مارکی ملی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یوکرین اور روس کو لڑائی میں سردیوں کے ممکنہ وقفے کا سامنا ہے جس کے بارے میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ کسی قسم کے مذاکرات کا موقع فراہم کر سکتا ہے.
بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین میں سفارت کاری کے امکانات کے بارے میں پوچھے جانے پر جنرل مارک ملی نے یاد دلایا کہ پہلی جنگ عظیم میں مذاکرات سے قبل از وقت انکار نے انسانی مصائب میں اضافہ کیا اور مزید لاکھوں ہلاکتیں ہوئیں تھیں۔
مارک ملی نے نیویارک کے ایک معاشی کلب کو بتایا کہ جب بات چیت کا موقع ہو تو امن حاصل کیا جا سکتا ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ لمحے سے فائدہ اٹھایا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز روس نے اعلان کیا کہ اس کی فوجیں سٹریٹجک جنوبی یوکرین کے شہر خیرسن کے قریب دریائے ڈنیپر کے مغربی کنارے سے انخلاء کریں گی.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News