
نئے چیف جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔
تفصیلات کے مطابق نئے چیف جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقدمات کی سماعت شروع کر دی ہے۔
کمرہ عدالت نمبر ایک میں تلاوت کلام پاک سے باقاعدہ کارروائی کا آغازکیا گیا۔ وکلا نے نئے چیف جسٹس عامر فاروق کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
جسٹس عامرفاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھٹے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بنانے کی منظوری دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News