Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیکولین فرنینڈس کو گرفتار نہ کرنے پر دہلی عدالت کا اظہارِ برہمی

Now Reading:

جیکولین فرنینڈس کو گرفتار نہ کرنے پر دہلی عدالت کا اظہارِ برہمی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کے کیس میں گرفتار نہ کرنے پر دہلی کی عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دہلی کی ایک عدالت نے اداکارہ کی ضمانت کی شدید مخالفت کی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ کو سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔

عدالت نے تفتیشی ایجنسی سے سوال کیا کہ جیکولین فرنینڈس کو اب تک کیوں گرفتار نہیں کیا جبکہ اس کیس سے جڑے دیگر افراد اس وقت جیل میں ہیں۔

جس پر انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ نے بتایا کہ جیکولین فرنینڈس نے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی اور وہ تفتیشی افسران کے ساتھ تعاون نہیں کررہی۔

Advertisement

انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی پوری زندگی میں 50 لاکھ روپے نقد نہیں دیکھے لیکن جیکولین نے تفریح ​​کے لیے  7.14 کروڑ روپے لوٹ لیے۔

اس سے قبل مالیاتی جرائم کی تحقیقات کرنے والی ایجنسی نے اداکارہ کو ملک چھوڑنے سے روکنے کے لیے ائر پورٹ پر ایک الرٹ بھی جاری کیا تھا۔

جیکولین اس وقت عبوری ضمانت پر ہیں، اور اس درخواست پر عدالت جمعے کو اپنا فیصلہ سنائے گی۔

یاد رہے کہ اداکارہ پر اپنے مبینہ بوائے فرینڈ اور بھتہ خور سکیش چندرا شیکھر سے مہنگے تحائف وصول کرنے کا الزام ہے۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر