Advertisement
Advertisement
Advertisement

اعجاز جاکھرانی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پرسماعت جنوری تک ملتوی

Now Reading:

اعجاز جاکھرانی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پرسماعت جنوری تک ملتوی
اعجاز جاکھرانی، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے اعجاز جاکھرانی کو مستقل ضمانت دے دی

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیراعجاز جاکھرانی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پرسماعت جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اعجاز جاکھرانی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پرسماعت ہوئی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے سماعت کی۔

جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بھی بنچ کا حصہ تھے۔

سماعت کے دوران سینئر وکیل منیر اے ملک نے جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ  میرے لیے باعثِ فخر ہے کہ معزز ججز صاحبان کے سامنے پیش ہو رہا ہوں۔

Advertisement

وکیل اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ اس مقدمے میں اضافی دستاویزات جمع کروا دیے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے وکیل سے پوچھا کہ نیب کا اس مقدمے میں کیا مؤقف ہے؟ ملزم ضمانت قبل از گرفتاری مانگ رہا ہے۔ ملزم کے مطابق اس نے عہدے پر رہتے ہوئے کوئی رقم وصول نہیں کی۔

وکیل منیراے ملک نے مؤقف پیش کیا ہم نے اس سے متعلق کچھ دستاویزات عدالت میں جمع کروائے ہیں۔

جسٹس اطہرمن اللہ نے پراسیکیوٹر نیب سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک سوال پوچھنا چاہوں گا، نیب قانون کی کون سی شق کے تحت ریفرنس دائر ہونے کے بعد چیئرمین نیب گرفتاری کا کہہ سکتے ہیں؟

جسٹس اطہر من اللہ نے پوچھا کہ چیئرمین نیب کے پاس ریفرنس دائر ہونے کے بعد گرفتاری کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ میرے قابل دوست نے ایک مناسب سوال اٹھایا ہے۔ آپ ہمیں اس نقطے پر مطمئن کریں۔ ہمارے لیے مشکل یہ بھی ہے کہ نیب ترامیم ہمارے سامنے چیلنج ہیں۔

Advertisement

عدالت نے ملزم کے وکیل کی استدعا پر سماعت جنوری تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
دوحہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل ، پاکستان نے افغانستان سے حملے ناقابل قبول قرار دیدے
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر