Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیر حکمرانوں کا نہیں ،پاکستان کا مسئلہ ہے ، سراج الحق

Now Reading:

کشمیر حکمرانوں کا نہیں ،پاکستان کا مسئلہ ہے ، سراج الحق
حکمرانوں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر حکمرانوں کا نہیں ، پاکستانی قوم اور پاکستان کا مسئلہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام یوم یکجہتی کشمیر پر جو ق در جوق گھروں سے نکلیں اور ریلیوں میں شرکت کریں ۔

سراج الحق نےکہا کہ عالمی استعمار کے غلام حکمرانوں کی اپنی مجبوریاں ہیں جو انہیں کھل کر کشمیریوں کا ساتھ دینے سے روک رہی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ 27 ستمبر کی اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد سے وزیراعظم ایسے خاموش ہوئے ہیں جیسے اس تقریر سے ان کا کوئی واسطہ ہی نہ ہو ۔

سراج الحق نے کہا کہ 5 اگست کے بھارتی اقدام کے بعد اقوام متحدہ ، عالمی برادری، خصوصاً پاکستان کا فرض تھا کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوتے، بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو پامال کیا۔

Advertisement

تبدیلی کا آغاز وزیراعظم اور صدر کو اپنی ذات سے کرنا چاہیے، سراج الحق

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے حکومت تقریروں اور بیانات سے ڈنگ ٹپاﺅ پالیسی پر گامز ن ہے ، حکومت کو کشمیر کی آزادی اور وہاں مظالم رکوانے سے کوئی غرض نہیں ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ 5فروری کو اسلا م آباد سمیت ملک بھر میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے شاندار عوامی مظاہرے کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی  امیر جماعت اسلامی نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  تھا کہ وزیراعظم کے قوم سے وعدے ہوا میں تحلیل ہو گئے ہیں، موجودہ حکومت وینٹی لیٹر پر ہے مصنوعی سانس سے کب تک زندگی بچائی جائے گی ۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا تھا کہ وزیراعظم نے اعلان کیا تھاکہپی ٹی آئی کے سونامی نے لوگوں سے روزگار ، چھت اور اب نوالہ چھیننا شروع کردیا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر