حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہم جان کی پرواہ کیے بغیر آگے بڑھیں گے۔
تتفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے لطیف آباد یونٹ سات میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کی محبت میں عوام پرجوش ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملے کے بعد آگے بڑھنا طے کر چکے ہیں کہ ہم نے جان کی پرواہ کئے بغیر آگے بڑھنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اللہ تعالی نے ہمارے لئے محفوظ رکھا ہے، 1947 میں ہم نے اس لئے قربانیاں دیں کہ ہم غلام ہوجائیں اور آزادی اس لئے قربانی دینے والوں کے لئے اہم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے کہا عوام طاقت کا سر چشمہ ہیں جبکہ قائد اعظم کی کہی بات کے برعکس ملک چلایا جارہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ پورے سندھ کو آزادی مارچ کے لئے نکلنا ہوگا جبکہ سندھ کے عوام تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News