Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

9مئی کو ریڈ لائن عبور کرنے والے اب مذاکرات کی بات کررہے ہیں، خواجہ آصف

Now Reading:

9مئی کو ریڈ لائن عبور کرنے والے اب مذاکرات کی بات کررہے ہیں، خواجہ آصف
وزیردفاع

9 مئی کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آ گیا

وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو ریڈ لائن عبور کی گئی اور ایک سیاسی جماعت نے منصوبہ بندی کے تحت یہ سازش تیار کی۔ 

وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند روز بعد نو مئی کو ایک سال مکمل ہو جائے گا، اس دن پنجاب اور کے پی کے میں فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا، اس حملے میں تحریک انصاف کی قیادت شامل تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، کور کمانڈر لاہور ، میانوالی ائیر بیس اور جی ایچ کیو راولپنڈی کو نشانہ بنایا گیا، اس میں سینکڑوں لوگ گرفتار بھی ہوئے، اس دن ریڈ لائن کو عبور کیا گیا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت نے منصوبہ بندی کے تحت یہ سازش تیار کی ، بد ترین دشمن بھارت نے بھی ایسی سازش نہیں تیار کی جس طرح اندرون ملک کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے تنصیبات پر حملہ کیا اور حقیقی آزادی کے نعرے لگائے، کل انہوں نے تین رکنی کمیٹی بنائی اور اعلان کیا کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کریں گے، جن لوگوں نے فوج میں بغاوت کروانے کی کوشش کی، اب وہی لوگ مذاکرات مانگ رہے ہیں۔

Advertisement

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ سیاسی جماعتوں کو اختلافات رہے، مختلف اوقات میں اسٹیبلشمنٹ کی حکومت رہی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان فضل الرحمان کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی، اب وہ کہہ رہے ہیں کہ سیاست میں کبھی مزاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے، ان کی حکومت میں یہ کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں تھے، عمران خان نے کسی کے ساتھ مذاکرات نہیں کیے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بانی پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں پیش ہونےکیلئےدرخواست دائر
190ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس؛ مزیدگواہان پر جرح مکمل، سماعت 31 مئی تک ملتوی
نمل جانےوالی جیپ حادثےکاشکار، 6 افراد جاں بحق
وزیر اعظم کی مرحوم صدر رئیسی اور ساتھیوں کے حوالے سے منعقدہ یادگاری تقریب میں شرکت
ایف بی آر اِن لینڈ ریونیو گریڈ 16کے 8 افسران کی گریڈ17میں ترقی
ڈاکٹریاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر