Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانوی سفارت خانے کے گارڈ نے روس کے لیے جاسوسی کا اعتراف کر لیا

Now Reading:

برطانوی سفارت خانے کے گارڈ نے روس کے لیے جاسوسی کا اعتراف کر لیا

برلن میں برطانوی سفارت خانے میں کام کے دوران ایک سیکیورٹی گارڈ نے روس کے لیے جاسوسی کا اعتراف کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق استغاثہ نے الزام لگایا کہ 58 سالہ سیکیوریٹی گارڈ ڈیوڈ اسمتھ برطانیہ اور سفارت خانے کو نقصان پہنچانا چاہتا تھا جہاں اس نے آٹھ سال کام کیا تھا۔

سیکیوریٹی گارڈ ڈیوڈ اسمتھ پر برلن میں برطانوی سفارتخانے کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات اکٹھی کرنے اور خفیہ دستاویزات لیک کرنے کا الزام تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ اسمتھ نے اولڈ بیلی میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت آٹھ الزامات کا اعتراف کیا۔

British ex-embassy guard admits spying for Russia

Advertisement

کہا جاتا ہے کہ وہ مئی 2020  سے روس یا یوکرین میں رہنا چاہتا تھا۔

استغاثہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک کے لیے شدید نفرت کا شکار تھا اور ایل جی بی ٹی کمیونٹی کی حمایت میں رینبو جھنڈا لہرانے سے ناراض تھا۔

سیکیوریٹی گارڈ ڈیوڈ اسمتھ کو اگست 2021 میں گرفتار کیا گیا تھا اور پوٹسڈیم، جرمنی میں اس کے گھر سے 800 یورو نقدی ملی تھی۔

سیکیوریٹی گارڈ ڈیوڈ اسمتھ نے 4 نومبر کو الزامات کا اعتراف کیا، لیکن ابتدائی طور پر رپورٹنگ پر پابندیاں عائد کر دی گئیں۔

ڈیوڈ اسمتھ کو جمعہ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب استغاثہ نے اشارہ کیا کہ وہ نویں الزام پر مقدمہ نہیں چلائے گا جس سے اس نے انکار کیا تھا۔

اسمتھ کو بعد کی تاریخ میں سزا سنائی جائے گی اور اسے زیادہ سے زیادہ 14 سال قید کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہی خاندان کو بڑا صدمہ؛ سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر
جاپان، مشہور آتش فشاں کو سیاحوں کی نظر سے بچانے کا فیصلہ
جاپان کے جزیرے پر 6.5 شدت کا زلزلہ
یمن، حوثی باغیوں نے امریکی ڈرون مار گرایا
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف امریکی جامعات میں احتجاج 
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بی جے پی کی شدت پسندی کی بھینٹ چڑھ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر