زندگی کے اس سادہ لیکن اہم سبق کو سمجھانے کے لیے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ایک آئی اے ایس افسر نے حال ہی میں ایک کارٹون ٹویٹ کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پرسب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
Importance Of Small Steps. pic.twitter.com/LHDn8mZrw2
— Awanish Sharan (@AwanishSharan) November 9, 2022
آئی اے ایس افسر اونیش شرن نے اپنی ٹویٹر پوسٹ کی کیپشن میں لکھا کہ چھوٹے قدموں کی اہمیت۔”
وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو سڑھیاں ہیں، اور دونوں میں الگ الگ ایک ایک افراد چڑھ رہا ہے۔
قابلِ غور بات یہ ہے کہ ایک سڑھی کے اسٹیپ چھوٹے چھوٹے ہیں جبکہ ایک سڑھی کے اسٹیپ بڑے بڑے ہیں۔
تاہم دونوں سڑھیوں کے اسٹیپ کے فرق کی وجہ سے جو اثر پڑا وہ یہ کہ چھوٹے اسٹیپ والی سڑھی والا شخص جلدی اُوپر پہنچ گیا جبکہ بڑے اسٹیپ والے آدھی سڑھی تک بھی نہ پہنچ سکا۔
یہ تصویر مستقبل میں کامیابی حاصل کرنے کے حوالے جو پیغام ظاہر کر رہی ہے اُس میں سب سے اہم بات مستقل مزاجی ہے۔
یہ حقیقت ہے کہ اہداف کا ہونا اور بڑے پیمانے پر کام کرنے کی منصوبہ بندی کرنا ضروری ہے لیکن حوصلہ افزائی ہو تو انسان ہار کر بھی آگے بڑھنے کی جستجو رکھتا ہے۔
اس تصویر میں ایک بہت اہم پیغام موجود ہے جو یہ ظاہرکرتا ہے کہ ترقی کو ایک دن میں نہیں ماپا جا سکتا ہے لیکن چھوٹی اور باقاعدہ کوششوں سے ترقی کو ایک دن حاصل ضرور کیا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی اس سبق اموز پوسٹ کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی اس پوسٹ پر متعدد کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر سبق کے نصاب میں بھی شامل ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر ایسی تصاویر وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین کو اپنی زندگی کے بہت سے فیصلوں میں مدد مل جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
