
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عیادت کیلئے رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس کی پیش نظر زمان پارک کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان آج عمران خان کی عیادت کے لیے زمان پارک آئیں گے ۔
ملاقات کے دوران عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے درمیان لانگ مارچ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کے خدشے کے پیش نظر زمان پارک کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر اضافی اسپیشل برانچ اور مرد و خواتین پولیس اہلکار بھاری تعداد میں تعینات کیے گئے ہیں۔
عمران خان کے گھر کے دیوار کے ساتھ سیکیورٹی کے پیش نظر ریت کے تھیلوں کی دیوار قائم کی گئی ہے جبکہ سیمنٹ کے بلاکس رکھ کر بھی حفاظتی دیوار بنا دی گئی ۔
زمان پارک جے داخلی و خارجی راستوں پر بھی ریت کے تھیلوں کی چیک پوسٹ قائم کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ سیکیورٹی کے لئے مزید کیمرے بھی نصب کر دئیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی خدشات کے باعث کسی بھی نامعلوم شخص یا گاڑی کو خان کی رہائش گاہ کے اندر جانے کی سختی سے پابندی عائد ہوگی۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اس وقت اپنے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان کے ہمراہ زمان پارک لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔
علاوہ ازیں عمران خان کی رہائش گاہ پر صرف ان پارٹی رہنماؤں کو داخلے کی اجازت ہوگی جن کے نام پولیس کو فراہم کی گئی فہرست میں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News