Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناخنوں کی فنگس سے چھٹکارے کے لیے یہ قدرتی طریقہ آزمائیں

Now Reading:

ناخنوں کی فنگس سے چھٹکارے کے لیے یہ قدرتی طریقہ آزمائیں

آج ہم آپکو ناخنوں کی فنگس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے قدرتی طریقہ بتائیں گے۔

اکثر لوگ ہاتھوں کی انگلیوں کے ناخن کی حفاظت تو کرتے ہیں لیکن پیروں اور اس کے ناخنوں پر اتنی توجہ نہیں دیتے جس کے نتیجے میں کئی مسائل جنم لیتے ہیں اسی بےاحتیاطی کی وجہ سے ناخنوں میں فنگس پڑنا شروع ہوجاتا ہے۔

پیر عموماً جرابوں اور جوتوں میں چھُپے ہوئے ہوتے ہیں اس لیے یہ اکثر پسینے کے سبب گیلے رہتے ہیں اس طرح ان میں کئی طرح کے جراثیم پنپنے لگتے ہیں جو ان ناخن میں فنگس کا سبب بنتے ہیں۔

فنگس کی وجہ سے جو علامات ظاہر ہوتی ہے ان میں ناگوار مہک لیے مادے کا اخراج، پیر کے ناخنوں کے رنگ یا سخت میں تبدیلی ہونا شامل ہیں۔

اسی لیے ضروری ہے کہ اس فنگس کا فوری علاج کیا جائے، یہی وجہ ہے کہ یہاں پر اس فنگس کے لیے قدرتی گھریلوں علاج پیش کیا جا رہا ہے جو نقصان دہ کیمیکلز سے پاک ہونے کے ساتھ  اس ضمن میں مفید ثابت ہوگا۔

Advertisement

اجزاء

اس مقصد کے لیے جو اجزاء درکار ہیں ان میں 1 ڈراپر، 3 کپ اینٹی سیپٹک ماؤتھ واش، 3 کپ سیب کا سرکہ، ٹی ٹری آئل، تھائیم کا تیل، زیتون کا تیل، ٹوتھ برش اور تولیہ شامل ہیں۔

ہدایات

ایک بڑے بیسن میں 3 کپ اینٹی سیپٹک ماؤتھ واش اور 3 کپ سیب کا سرکہ ڈالیں۔ پیروں کو بیسن میں 30 منٹ تک ڈبو کر رکھیں۔

بیسن سے پیروں کو نکال کر صاف تولیہ کا استعمال کرتے ہوئے اچھی طرح خشک کریں۔

تھیم آئل، ٹی ٹری آئل اور زیتون کے تیل کے برابر حصے کو ڈراپر میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، اب ڈراپر کی مدد سے ناخنوں پر تیل لگائیں اور 15 منٹ تک لگا رہنے دیں۔

Advertisement

ناخنوں میں تیل کے مکسچر کو آہستہ سے صاف کرنے کے لیے ٹوتھ برش کو استعمال کریں اس عمل کو اس وقت تک جاری رکھیں جب تک کہ فنگس مکمل طور پر صاف نہ ہوجائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر