Advertisement
Advertisement
Advertisement

مرادعلی شاہ کی آئی جی کے معاملے پر گورنر سے مشاورت ناممکن قرار

Now Reading:

مرادعلی شاہ کی آئی جی کے معاملے پر گورنر سے مشاورت ناممکن قرار
مراد علی شاہ

مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے آئی جی سندھ کے معاملے پر گورنر سندھ سے مشاورت ناممکن قرار دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ کلیم امام کے تبادلے پر بھی گفتگو کی گئی جس میں وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے آئی جی سندھ کے معاملے پر گورنر سندھ سے مشاورت ناممکن قرار دیدی ہے۔

کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم کو کہا ہے اگر وفاقی کابینہ کو آئی جی کے تبادلے پر اعتراض ہے تو بریف کرنے کو تیار ہیں، اب وزیراعظم پر ہے کہ وہ آئی جی سندھ کو کب ہٹاتے ہیں۔

اس موقع پر کابینہ اراکین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے نام تجویز کیے تھے لیکن پھر مزید دو نام مانگے گئے، پنجاب اگر کوئی خط لکھتا ہے تو وفاق فوری آئی جی کو تعینات کرتا ہے، سندھ کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہیں، سندھ کا اور پنجاب کا پولیس ایکٹ ایک ہی ہے۔

کابینہ کے تبصرے پر مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے خط لکھا ہے کہ آئی جی کو ہٹارہے ہیں، وفاقی کابینہ نے کہا کہ گورنر کے ساتھ مشاورت کرنا ہے، گورنر سے میرے لیے مشاورت کرنا مکمن نہیں ہے۔

Advertisement

آئی جی سندھ کاچیف سیکرٹری کوخط،ایس پی عمرکوٹ کےخلاف کاروائی کی سفارش

دوسری جانب مراد علی شاہ کے وزرا نے بھی پولیس افسران کے رویئےکے خلاف شکایتوں کے ڈھیر لگادیئے۔

کابینہ اجلاس میں وزرا نے مطالبہ کیا کہ افسران کے متنازع بیانات پر قوانین کے تحت کارروائی  ہونی چاہیے۔

وزرا کاکہنا تھا آئی جی کو نہ ہٹا کر سندھ کے مینڈیٹ کا مذاق اڑایا جارہا ہے جبکہ انتہائی  اقدامات کے لیے وزیراعلی کو اختیار دیدیا گیا ہے۔

وزراء کا کہنا تھا کہ سندھ کا اور پنجاب کا پولیس ایکٹ ایک ہی ہے، پنجاب اگر کوئی خط لکھتا ہے تو وفاق فوری آئی جی کو تعینات کرتا ہے اس روئیے پر خاموش نہیں رہناچاہیے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراد علی شاہ بات نہیں کرنا چاہتے تو نہ کریں لیکن اس طرح گورنر کے عہدے کو ڈی گریڈ نہ کیا جائے ۔

Advertisement

وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ  کا کہنا تھا کہ کلیم امام کو مفت مشورہ دیتا ہوں کہ وہ متنازع بننے کے بجائے چھٹی  پر چلے جائیں کیونکہ پولیس کا کام امن قائم کرنا ہے سیاست کرنا نہیں۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ بات وفاقی کابینہ نے کرنی ہے تو ہم اس سے  نئے آئی جی کی بات کیوں کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر