 
                                                                              ذرائع کا کہنا ہے کہ معروف صحافی شہید ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اہل خانہ کو موصول ہو چکی ہے، جسم پر12 زخموں کے نشانات پائےگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ اُن کے قریبی اہل خانہ نے وصول کی۔ ارشد شریف کی لاش پر 12 زخم پائے گئے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ ارشد شریف کی بائیں آنکھ کے گرد سیاہ نشان تھا اور گردن کے بائیں جانب زخم موجود تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی چھاتی کےدائیں جانب سینےپرزخم موجودتھا جبکہ اُن کی کمر کے بالائی حصے پر زخم کا نشان پایا گیا۔ کمر پرزخم کے گرد سیاہ نشان بھی موجود تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ارشد شریف کے دائیں ہاتھ کے چارناخن موجود نہیں تھے اور اُن کی دائیں کلائی پر رگڑ کا نشان موجود تھا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا کہ ارشد شریف کی کھوپڑی کی بائیں جانب کی ہڈی غائب تھی جبکہ دماغ کے بائیں جانب کا حصہ متاثر ہوا تھا۔
میڈیکل ٹیم اورمتعلقہ حکام کے کمیٹی کے سامنے بیانات قلم بند
شہید ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کی تصاویر لیک ہونے کے معاملے پرڈاکٹر نوید کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں میڈیکل ٹیم اور متعلقہ حکام کے بیانات قلم بند کیے گئے۔ پوسٹ مارٹم کے دوران مارچری میں موجود تمام افراد کے موبائل باہر جمع کرائے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تصاویرلینے والے کیمرہ مین نے بھی کمیٹی کے رو بہ رو بیان ریکارڈ کروا دیا۔ پوسٹ مارٹم کے دوران تمام میڈیکل بورڈ کو موبائل فونز اندر لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔ ہائی پروفائل کیس ہونے کے باعث تصاویر ڈی ایس ایل آر پر لی گئی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس میں کیمرہ مین نے کمیٹی کے سامنے بیان دیا کہ تصاویر بنانے کے بعد بورڈ کے سربراہ کے حوالے کردیا تھا، کیمرہ مین کے مطابق کچھ تصاویر وہی ہیں جو کیمرے سے لی گئیں۔
پمزاسپتال کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا نوٹس موصول
ذرائع کے مطابق پمزاسپتال کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا نوٹس موصول ہو گیا ہے، کل ہائی کورٹ میں ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پیش کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تمام تفصیلات درج کی گئی ہیں۔ ارشد شریف کے جسم پر 12 نشانات موجود تھے۔ 3 گولیوں کے نشان، کلیوئیکل بون میں فریکچر، تیسری پسلی بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ بنانے کے بعد کینیا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ملی۔ کینیا کی رپورٹ میں خون اور جگر کے نمونے لینے کا ذکر ہے۔ کینیا کی رپورٹ میں ناخن لینے کا ذکر نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 