فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ز اور نرسسز کا احتجاج جائز ہے۔
تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان میں عوام کی بات نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو ریلیف سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا، ابھی کسی نے کہا کہ کابینہ میں کیا ہوتا رہا ابھی بتا دیں کابینہ میں کیا ہو رہا ہے۔
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا، کوئی پالیسی مرتب نہیں ہو رہی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جمہوری حکومت نے ڈاکٹرز نرسسز کے ساتھ پولیس گردی شرم کی بات ہے، ڈاکٹروں اور نرسسز کے ساتھ بات کیوں نہیں کی جا رہی؟
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور نرسسز کا احتجاج جائز ہے، اخباروں میں چھپنے والی تصویروں کی مذمت کروں گی۔
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نتے مزید کہا کہ وزیر خزانہ غیر ملکی ذخائر پر بریف کریں، ابھی ریلیف دے دیں ، کیا آپ کو یقین نہیں کہ آپ کی حکومت ہے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
