Advertisement
Advertisement
Advertisement

حقیقی آزادی مارچ کا آغاز آج گجرات سے ہوگا، قیادت شاہ محمود قریشی کریں گے

Now Reading:

حقیقی آزادی مارچ کا آغاز آج گجرات سے ہوگا، قیادت شاہ محمود قریشی کریں گے

پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی کی تحریک کے دوسرے مرحلے میں آج مارچ کا آغاز گجرات سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کا قافلہ گجرات سے دوپہر 1 بجے روانہ ہوگا۔

مارچ کا پہلا پڑاؤ موسیٰ ہاوس نزد گرینڈ سٹی جی ٹی روڈ سرائے عالمگیر میں 2 بجے ہوگا جس ی میزبانی موسی الہیٰ کریں گے جبکہ وائس چئیرمین شاہ محمودقریشی 2 بجکر 30 منٹ پر خطاب کریں گے۔

بعدازاں 3 بجے قافلہ سرائے عالمگیر کے دوسرے پڑاؤ اڈہ میر پور کیلئے روانہ ہوگا اور دوسرے اجتماع کی میزبانی چوہدری الیاس کریں گے اور 4:15 بجے شاہ محمود قریشی حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے جبکہ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان 4:30 پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت اور رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ظلم اور جبر کی اندھیر رات ختم کرنے کیلئے عوام عمران خان کو نجات دھندا سمجھتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا ہے کہامپورٹڈ حکومت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے جو کہ کسی بھی وقت رخصت ہو سکتی ہے اور آزادی مارچ کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر امپورٹڈ حکمرانوں کی ڈگمگاتی کشتی بہا لے جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوں جوں لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف بڑھتا جا رہا ہے عوام کا جوش و خروش بھی بڑھتا جا رہا ہے، جب لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا تو لاکھوں کی تعداد میں لوگ یہاں موجود ہو نگے اور لاکھوں لوگوں کا سمندر کرپٹ ٹولے کو بھگانے کے لئے کافی ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر