Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایمازون کے بانی کا اپنی دولت کا زیادہ حصہ عطیہ کرنے کا اعلان

Now Reading:

ایمازون کے بانی کا اپنی دولت کا زیادہ حصہ عطیہ کرنے کا اعلان
ایمازون کے بانی کا اپنی دولت کا زیادہ حصہ عطیہ کرنے کا اعلان

ایمازون کے بانی کا اپنی دولت کا زیادہ حصہ عطیہ کرنے کا اعلان

ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے 214 ارب ڈالر کی اپنی دولت کا زیادہ حصہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی 214 ارب ڈالر کی دولت میں سے زیادہ حصہ عطیہ کردیں گے تاہم ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسا کرنا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا وہ اور ان کی دوست لارین سانچیز اس پر کام کررہے ہیں جب کہ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں ہی یہ عطیہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’مشکل سوال یہ ہے کہ ایسا کس طرح کیا جائے گا کیونکہ یہ آسان نہیں، ایمازون کو آگے بڑھانا آسان سفر نہیں تھا۔

جیف بیزوس کہتے ہیں کہ میں اس پر غور کررہا ہوں اور میرے خیال میں لارین بھی اس پر غٖور کررہی ہوں گی۔

Advertisement

گذشتہ ہفتے کو جیف بیزوس نے امریکی سنگر اور انسانی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی ڈولی پارٹن کو ایک کروڑ ڈالر عطیہ کیا تھا۔

اس حوالے ان کا کہنا تھا ڈولی پارٹن دل سے عطیہ کرتی ہیں جب کہ انہوں نے بچوں کی تعلیم کے حوالے سے کام کرنے پر ڈولی پارٹن کی تعریف بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ ماضی میں بل گیٹس اور وارن بوفیٹ جیسی امیر شخصیات بھی اس طرح کے اعلانات کرچکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہی خاندان کو بڑا صدمہ؛ سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر
جاپان، مشہور آتش فشاں کو سیاحوں کی نظر سے بچانے کا فیصلہ
جاپان کے جزیرے پر 6.5 شدت کا زلزلہ
یمن، حوثی باغیوں نے امریکی ڈرون مار گرایا
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف امریکی جامعات میں احتجاج 
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بی جے پی کی شدت پسندی کی بھینٹ چڑھ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر