Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ بھر میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ہڑتال، رینجرز اور پاک فوج سے مدد لینے پر غور

Now Reading:

سندھ بھر میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ہڑتال، رینجرز اور پاک فوج سے مدد لینے پر غور

محکمہ صحت سندھ اور جناح اسپتال کراچی کی انتظامیہ کی رینجرز اورآرمی میڈیکل کور سے مدد کی درخواست پرسندھ رینجرز نے ڈاکٹر اور طبی عملہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے تمام سرکاری اسپتالوں میں احتجاج جاری ہے ۔

جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہر رسول نے کہا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹرز و عملہ ہڑتال پر ہے، شہر میں دفاعی نمائش کا آغاز بھی ہوا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہمارے پاس عملہ موجود نہیں ہے  لہزا رینجرز اور پاک فوج سے مدد لینے پر غور کیا جارہا ہے۔

’ساڑھے چھ سو ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھرتی کرنے جا رہے ہیں‘ ڈاکٹر شاہد رسول

ڈاکٹر شاہر رسول  نے بتایا کہ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافز  کردی گئی ہے ، سندھ رینجرز کی جانب سے ڈاکٹرز اور طبی عملہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے، اس وقت فوری طور پر ساڑھے چھ سو ڈاکٹر اور طبی عملہ  بھرتی کرنے جا رہے ہیں ۔

Advertisement

 علاوہ ازیں فلاحی اداروں سے وقتی طور پر ڈاکٹر اور طبی عملہ حاصل کرنے کے لیے بات چیت کی جاری ہےدوسری جانب آرمی میڈیکل کور نے بھی جناح اسپتال کو ڈاکٹرز اور طبی عملہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ڈاکٹر شاہد رسول نے مزید کہا  کہ سرکاری اسپتالوں میں کام جاری رکھنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہے ہیں اس کے لئے پرائیویٹ صفائی والے عملے کی مدد سے اسپتال کو صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ سندھ بھر میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے تمام سرکاری اسپتالوں میں احتجاج جاری ہے، ینگ ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اور سینیٹری اسٹاف ہیلتھ رسک الاؤنس کی بندش پر احتجاج کر رہے تاہم مریضوں کا سندھ حکومت سے مطالبہ ہےکہ سرکاری اسپتالوں میں طبی عملے کی ہڑتال ختم کرا کر علاج معالجےکی سہولیات فوری بحال کرائی جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر