پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے سبب ٹیسٹ سیریز کے شیڈول اور وینیوز میں تبدیلی سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں شیڈول ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز اب کراچی سے شروع کرائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ انگلش بورڈ سے مشاورت کے بعد ہوگا۔
واضح رہے کہ انگلش ٹیم کو ٹیسٹ سیریز کے لیے 27 نومبر کو پاکستان پہنچنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News