
بھارتی تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار کرشنا جن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ٹالی ووڈ اداکار کرشنا جن کو پیر کو دل کا دورہ پڑا تھا اور آج صبح تقریباً 4 بجے حیدرآباد میں انتقال کر گئے۔
کرشنا جن کا پورا نام گھٹامنی شیوا راما کرشنا مورتی ہے انہوں نے 350 فلموں میں کام کیا تھا اور وہ اس وقت کے ٹاپ اداکاروں میں سے ایک تھے، وہ ایک کامیاب ہدایت کار اور پروڈیوسر بھی تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں 2009 میں پدم بھوشن سے نوازا گیا، اداکار مہیش بابو کے والد نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی لیکن راجیو گاندھی کی موت کے بعد چھوڑ دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News