Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ نے ائیر انڈیا پر لاکھوں ڈالرز کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا

Now Reading:

امریکہ نے ائیر انڈیا پر لاکھوں ڈالرز کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا

امریکہ نے بھارتی کی فضائی کمپنی ائیر انڈیا پر لاکھوں ڈالرز کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ نے ٹاٹا کی قیادت والی ایئر انڈیا کو 121.5 ملین ڈالرز بطور مسافروں کی رقم کی ادائیگی کا حکم دیا

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے ماطبق حکام نے بتایا کہ امریکہ نے ٹاٹا گروپ کی ملکیت والی ایئر انڈیا کو حکم دیا ہے کہ وہ 121.5 ملین ڈالرز بطور ریفنڈ اور 1.4 ملین ڈالرز بطور جرمانے کے طور پر ادا کرے۔

واضح رہے کہ عالمی وبائی مرض کورونا کے دوران دنیا بھر میں نقل و حرکت بند ہونے کے باعث فضائی سروس معطل ہو گئی تھی، اور دنیا بھر کی تمام فضائی کمپنیوں نے مسافروں کو ان کی ٹکٹ کی بکنگ کے تمام پیسے واپس کر دیئے تھے۔

امریکی حکام نے ائیر انڈیا کی جانب سے عالمی وبائی سال کے دوران منسوخ ہونے والی فلائٹس کی منسوخی کی مد میں ابھی تک مسافروں کو رقم کی ادائیگی نہیں کی ہے۔

Advertisement

امریکی محکمہ ٹرانسپورٹیشن نے پیر کو کہا کہ ایئر انڈیا ان چھ ایئر لائنز میں شامل ہے جنہوں نے مجموعی طور پر 600 ملین ڈالرز سے زیادہ رقم کی واپسی پر اتفاق کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ ایئر انڈیا کی “درخواست پر رقم کی واپسی” کی پالیسی محکمہ کی نقل و حمل کی پالیسی کے خلاف ہے، جو ایئر کیریئرز کو پرواز کی منسوخی یا تبدیلی کی صورت میں قانونی طور پر ٹکٹوں کی واپسی کا حکم دیتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائی کمپنی ائیر انڈیا کو نہ صرف فوری طور ٹکٹوں رقم واپس کرنے کا حکم دیا ہے بلکہ ان ادائیگیوں میں تاخیری حربے استعمال کرنے پر جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی سرکاری فضائی کمپنی ائیر انڈیا کی ملکیت اب ٹاٹا گروپ کے پاس ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر