Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ ناشپاتی کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

Now Reading:

کیا آپ ناشپاتی کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

ناشپاتی اینٹی آکسیڈینٹس اور صحت بخش فائبر سے بھرپور پھل ہے، اس کا روزانہ کا استعمال جان لیوا بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔

یہ پھل مجموعی صحت کے لیے زبردست ہے جس کی وجہ اس میں فائبر، اہم غذائی اجزا اور منرلز کا موجود ہونا ہے اور صرف ایک ناشپاتی روزانہ کھانا ہی صحت کو بہت زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے کافی ہے۔

فوائد

کینسر کی روک تھام

ناشپاتی میں فائبر کی موجودگی آنتوں کے کینسر کا باعث بننے والے خلیات کی روک تھام کر کے اس مرض سے بچاتا ہے جبکہ روزانہ ایک ناشپاتی کھانا چالیس سال سے زائد عمر کی خواتین میں بریسٹ کینسر کا خطرہ 34 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

Advertisement

بلڈ شوگر لیول کنٹرول کرے

ناشپاتی کافی میٹھی ہوتی ہے مگر کم گلیسمک انڈیکس اور زیادہ فائبر کی موجودگی کے باعث یہ پھل بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے اور ذیابیطس سے بچاتا ہے۔

جسمانی مدافعتی نظام مضبوط بنائے

اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جسمانی مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کا کام کرتے ہیں جس سے عام موسمی بیماریوں سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

جسمانی توانائی بڑھائے

Advertisement

ناشپاتی میں موجود گلوکوز فوری جسمانی توانائی فراہم کرنے والا جز ہے، یہ گلوکوز بہت تیزی سے جسم میں جذب ہوجاتا ہے اور جسمانی توانائی میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

نظام ہاضمہ کے لیے بہترین

ایک درمیانی ناشپاتی روزانہ درکار فائبر کا 20 سے 25 فیصد حصہ فراہم کرتی ہے، یہ فائبر حل نہیں ہوتا تو آنتوں سے بہت آسانی سے گزر جاتا ہے، اسی طرح فائبر کے باعث یہ نظام ہاضمہ کو بہتر کرنے میں مدد دیتا ہے۔

بلڈ پریشر کو قابو میں رکھے

اس پھل میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور دیگر اجزا بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

بخار سے تحفظ

Advertisement

یہ پھل اپنی تاثیر میں ٹھنڈا ہوتا ہے اور یہ ٹھنڈک بخار کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

گلے کی تکلیف کے لیے بہترین

اس پھل کا استعمال گرم موسم میں گلے کی خراش اور دیگر مسائل سے بچانے میں مدد دیتا ہے، روزانہ ایک ناشپاتی یا اس کے جوس کا ایک گلاس پینا گلے کی عام موسمی بیماریوں سے بچانے کے لیے کافی ثابت ہوسکتا ہے۔

جھریوں سے تحفظ

روزانہ ناشپاتی کھانا عمر بڑھنے سے چہرے پر نمودار ہونے والی جھریوں کو دور رکھنے میں مدد دے سکتا ہے، وٹامن سی، وٹامن کے اور کاپر سے بھرپور یہ پھل فری ریڈیکلز سے لڑتے ہیں اور جلد کے خلیات کو نقصان سے بچاتے ہیں، جس سے جلد کو ہموار رکھنے اور جھریوں سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر