
پاکستانی گلوکا رعاطف اسلم اس جمعہ کو ایک بار پھر دبئی کے گلوبل ولیج میں اسٹیج پر پرفارم کریں گے۔
پاکستانی گلوکار اور اداکار عاطف اسلم دنیا کے قابل شناخت موسیقاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنے کیریئرمیں، راک گانے گائے،اس کے علاوہ اسلامی کلام بھی عمدہ طریقے سے پیش کیئے۔
عاطف اسلم دنیا کے معروف ملٹی کلچرل فیسٹیول پارک گلوبل ولیج میں 7 فروری 2020 کو شام 9 بجے سے پرفارم کریں گے۔
۔2019 میں اسلم کو ‘دبئی اسٹارز واک آف فیم’ میں ‘پاکستان میں بہترین گلوکار’ ہونے کی حیثیت سے نوازا گیا ، اور انہوں نے اپنے سولو کیریئر میں مجموعی طور پر تین اسٹوڈیو البمز جاری کیے۔
بھارتی گلوکار نے عاطف اسلم کی یاد میں ٹوئٹ کر دی
ان کی سب سے کامیاب گانوں میں “عادت ،” “وہ لمھے ” “تو جانے نا” شامل ہیں، اور بالی ووڈ کے ساؤنڈ ٹریک کی ایک لمبی فہرست، اس کے ساتھ پاکستان میں ان کے پیش کردہ “وہ ہی خدا ہے” اور “تاجدارحرم ” کے کلام بھی بہت مقبول ہیں۔
عاطف اسلم کی مداحوں کی بڑی تعداد دبئی میں بھی موجود ہے۔ دبئی کے واک آف فیم میں اسٹار رکھنے کا اعزاز بھی انہیں حاصل ہے جو پچھلے سال انھیں دیا گیا تھا۔
گلوبل ولیج میں جو افراد عاطف اسلم کو سننا چاہتے ہیں وہ 15 درہم کا پاس لے کر گلوبل ولیج ملٹی کلچرل فیسٹیول پارک میں جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ دبئی گلوبل ولیج ایک ملٹی کلچرل فیسٹیول پارک ہے جہاں پوری دنیا کی ممالک کی نمائندگی کی جاتی ہے۔ اور ہر جمعہ کو گلوبل ولیج ایک کنسرٹ منعقد کرتا ہے جس میں بہت سے بین الاقوامی گلوکار اپنی پرفارمنس پیش کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News