
استنبول ائیرپورٹ پر پر ترکش ائیرلائن کا طیارہ رن وے پر پھسل کر حادثے کا شکار ہو گیا، طیارے میں 177 سوار تھے، آخری اطلاعات تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تاہم طیارہ 2ٹکٹروں میں تقسیم ہوگیا۔
ترک حکام نے جاری بیان میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا مسافر طیارہ ایک نجی ترک ائیرلائن کا ہے۔
حادثہ ائیرپورٹ کے رن وے پر ٹائر سلپ ہون کی وجہ سے پیش آیا۔ طیارہ ازمیر سے استنبول آ رہا تھا جب خراب لینڈنگ کے باعث خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا۔
طیارہ رن وے پر پھسل کر کچی جگہ پر چلا گیا اور 2 ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا، معجزانہ طور پر اس حادثے میں کوئی جان نقصان نہیں ہوا۔
حادثے کے بعد طیارے میں موجود بیشتر مسافر اپنی مدد آپ کے تحت فوی باہر نکل آئے۔ بعد طیارے میں پھنسے ہوئے مسافروں کو امدادی ٹیموں نے ہنگامی آپریشن کر کے باہر نکالا۔
استنبول ائیرپورٹ پر پیش آئے حادثے کے بعد ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فی الحال مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News