Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی، علی زیدی

Now Reading:

سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی، علی زیدی
علی زیدی

ہماری جنگ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، علی زیدی

علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق انصاف ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک چینل نے جو اہمکانہ حرکت کی ہے اس حوالے سے یو اے ای اور لندن کی عدالت سے قانونی کاروائی کے لئے رجوع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمر فاروق کے انٹر پول سے بھی ریڈ وارنٹ نکلے ہوئے ہیں دنیا میں جن کے خلاف مقدمات درج ہیں انہیں سامنے بٹھا کر عمران خان پر ایک اور اٹیک کیا گیا، آپ کسی کو بھی لا کر بٹھا کر الزام تراشیاں کرو گے تو عوام اسے قبول نہیں کرے گی۔

علی زیدی نے یہ بھی کہا کہ جب تک عوام کے مینڈیٹ کو اہمیت نہیں دی جائے گی تب تک بند کمروں کے فیصلے مسلط کیے جاتے رہیں گے، جب بینظیر بھٹو کو شھید کیا گیا تو انکی 3 سیٹوں پر حکومت تھی اور اب 12 یا 13 ہیں، انہوں نے 15 سال میں عوام کے لئے کیا ایسا کیا کہ انکی سیٹیں بڑھ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے لوگ ڈوب گئے، بھوک سے مر رہے ہیں اور آپ ابھی تک پلان بنا رہے ہو، پلان سیلاب سے پہلے بنا کرتے ہیں، مراد علی شاہ کو معلوم ہی نہیں کہ آفات کی تیاری کے لئے پلان کیسے بنا کرتے ہیں، وہ پتہ نہیں امریکہ سے کیا پڑھ کر آئے ہیں۔

Advertisement

پی ٹی آئی کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم ادھر سے ادھر بھاگتا پھر رہا ہے، ایک ماہ امریکہ گزار کر آیا اور جواب کیا لایا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ نہیں، علی زیدی

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کی شہادت کے حوالے سے کینیا پولیس مختلف بیانات دے رہی ہے، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ نے سب کھول کر رکھ دیا، آپ کینیا کے سفیر کو بلا کر سوال جواب نہیں کر سکے۔

علی زیدی نے کہا کہ کینیا سے ڈر رہے ہیں، امریکہ سے خوف زدہ ہیں یہ کیسے لوگ ہمارے سروں پر لا کر بٹھا دئے ہیں، پی ٹی آئی جمہوری جماعت ہے ،ہمارا حق ہے ہمیں فیئر الیکشن دئیے جائیں، ہمارا کوئی اور مطالبہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا تو الیکشن کمیشن بھی الیکشن نہیں کرا سکتا، سندھ کے الیکشن میں بھی تاخیر کرتے جا رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ بارش کا بہانہ ختم ہوا تو پولیس کا بہانہ بنا لیا جبکہ 7 ہزار پولیس والے اسلام آباد لانگ مارچ میں بھیج دیئے، اگر کسی کو شک ہے تو میں ابھی بتا دوں کہ اگلی حکومت سندھ میں پی ٹی آئی کی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر