جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی افریقہ کے ساتھ فوجی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفنس فورس کے سربراہ جنرل رودزانی مافوانیا نے دورہ پاکستان کے دوران جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے دلچسپی کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دوطرفہ تعاون بشمول سیکیورٹی، انسداددہشت گردی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں معززین نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی مصروفیات کی سطح اور دائرہ کار کو بڑھانے کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی جبکہ ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں سربراہ جنوبی افریقہ نیشنل ڈیفنس نے پاکستانی افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا جبکہ جنرل رودزانی مافوانیا نے دہشت گردی کیخلاف پاک افواج کی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔
اس موقع پر چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان جنوبی افریقہ کے ساتھ فوجی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔
قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News