Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹوئیٹر بند ہونے کی افواہیں کیا حقیقت ہیں؟ ایلون مسک کے ٹوئیٹ نے کھلبلی مچادی

Now Reading:

ٹوئیٹر بند ہونے کی افواہیں کیا حقیقت ہیں؟ ایلون مسک کے ٹوئیٹ نے کھلبلی مچادی

دنیا کے امیر ترین شخص  اور ٹوئیٹر کے نئے مالک  ایلون مسک کی ایک ٹوئیٹ نے صارفین  میں کھلبلی مچادی۔

ایلون مسک نے چند گھنٹوں قبل میم کے طور پر استعمال ہونے والی قبر کی  ایک تصویر ٹوئیٹ کی ہے جس کے کتبے پر ’ ٹوئیٹر کی چڑیا‘  بنی ہوئی ہے جبکہ ساتھ بیٹھا شخص وکٹری کا نشان بناکے تصویر کھنچوا رہا اور اس کی شکل پہ بھی ٹوئیٹر کی چڑیا بنی ہے۔

Advertisement

اس ٹوئیٹ کے بعد سے ٹوئیٹر پر ’آر آئی پی ٹوئیٹر‘ اور ’گڈ بائے ٹوئیٹر‘ کے ٹرینڈز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

ٹوئیٹر صارفین کشمکش میں مبتلا ہوکر سوال کر رہے ہیں کہ  کیا واقعی ٹوئیٹر بند ہونے جا رہا ہے۔

بعض صارفین کا کہنا ہے کہ ایلون مسک نے 44 ارب ڈالرز میں  ٹوئیٹر اس لیے خریدا تھا کہ اسے بند کر دے۔

بہت سے صارفین نے اپنی انسٹا اور فیس بک آئی ڈیز کے لنک شیئر کرنا شروع کردیے ہیں کہ اگر ٹوئیٹر بند ہوجائے تو ان سے اس آئی ڈی پر رابطہ کیا جائے۔

اس معاملے پر پاکستان کے سابق وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنی ٹوئیٹ  میں ایلون مسک کو مخاطب کرکے کہا کہ ’ہم ٹوئیٹر کے بغیر دنیا کا تصور بھی نہیں کر سکتے اس لیے مسئلے کو حل کریں ۔

Advertisement

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1593497663093219328?cxt=HHwWgICx8dHrnp0sAAAA

          واضح رہے کہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے کے لیے مشہور کمپنی ٹیسلا  اور خلائی مشن اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے حال ہی  44 ارب ڈالر میں ٹوئیٹر خریدا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر