Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواتین کے حقوق سے متعلق دیگر این جی او گروپس ایمبر ہرڈ کی حمایت میں سامنے آگئے

Now Reading:

خواتین کے حقوق سے متعلق دیگر این جی او گروپس ایمبر ہرڈ کی حمایت میں سامنے آگئے

سابق شوہر جانی ڈیپ سے ہتک عزت کیس ہارنے والی معروف اداکارہ  ایمبر ہرڈ کی حمایت میں خواتین کے حقوق سے متعلق امریکی این جی او سمیت دیگر گروپس بھی سامنے آگئے۔

دی نیویارک نیوز کے مطابق اداکارہ ایمبر ہرڈ کی حمایت میں خاتون امریکی صحافی گلوریا میری نے ایک کھلا خط شائع کیا جس پر خواتین کے حقوق سے متعلق کام کرنے والے گروپس اور دیگر کے 130 دستخط ہیں۔

اس خط میں ایمبر ہرڈ کو کیس کا ٹرائل شروع ہوتے ہی ہراسگی کا سامنا کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غلط معلومات کی وجہ سے ایمبر ہرڈ کو ہراساں کیے جانے میں شدت آئی تھی۔

خط میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر تفریح کے لیے ایک خاتون کے گھریلو اور جنسی تشدد کے الزامات کا مذاق اڑایا گیا، وہی معلومات اور اقدامات اب دوسروں کے خلاف بھی استعمال کیے جارہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ رواں سال امریکی عدالت نے جانی ڈیپ کی جانب سے دائرہ کردہ ہتک عزت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایمبر ہرڈ کو سابق شوہر کو ایک کروڑ 35 لاکھ ڈالر کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ جانی ڈیپ نے سابق اہلیہ کے خلاف 5 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

عدالت نے ایمبر ہرڈ کی جانب سے دائرہ کردہ 10 کروڑ ہرجانے کے دعوے میں جانی ڈیپ کو بھی 20 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

ہالی ووڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ اور جانی ڈیپ کے درمیان 2017ء میں طلاق ہوگئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
مداحوں کیلئے خوشخبری؛ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" ریلیز کے قریب
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حرا مانی کی ہمشکل نے اداکاری سے متعلق خاموشی توڑ دی
ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر