Advertisement
Advertisement
Advertisement

صرف ایک منٹ میں قدرتی اجزاء سے 4 لپ گلوز تیار کریں

Now Reading:

صرف ایک منٹ میں قدرتی اجزاء سے 4 لپ گلوز تیار کریں

مسکراہٹ کتنی ہی دلفریب ہو اگر ہونٹ خوبصورت نہ ہوتو یہ چہرے کے حسن کو ماند کردیتے ہیں۔  ہونٹ کی جلد بہت حساس ہوتی ہے متوازن غذا کا نہ ہونا، پانی کی کمی، ذہنی تناؤ اور بدلتے موسموں کا سب سے زیادہ اثر ہونٹ کی جلد پر ہوتا ہے۔

موسم سرما میں خشک اور سرد ہوا کی بدولت ہونٹ اپنی دلکشی کھونے لگتے ہیں ان کے حسن کو برقرار رکھنے کے لئے جہاں ان عوامل کا خیال رکھنا لازم ہے وہی انہیں ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے لپ بام یا لپ گلوزکا استعمال کرنا بھی اہمیت رکھتا ہے۔

بازار میں کئی طرح کے لپ گلوز دستیاب ہیں کیونکہ ان میں کئی طرح کی کیمیکل موجود ہوتے ہیں اس لئے انہیں ہر وقت نہیں لگایا جاسکتا ۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں پر گھر میں موجود عام اشیاء سے صرف ایک منٹ میں 4 لپ گلوز تیار کرنے کی ترکیب سکھائی جارہی ہے جوکہ نہایت آسان ہیں۔

ان لپ گلوز بنانے کے لیے جو اجزاء درکار ہیں ان میں بنیادی جز ناریل کا تیل ہے اس کے علاوہ کوئی بھی استعمال شدہ لپ اسٹک، چاکلیٹ، گلیسرین اور فوڈ کلر شامل ہیں۔

ناریل کا تیل آپ کے ہونٹ کی جلد کو نمی بخش کر اور ہموارکرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ساتھ ہی یہ ایک قدرتی چمک بھی فراہم کرتا ہے۔

Advertisement

 لپ گلوز

آدھا چمچ ناریل کا تیل لے کر اس میں کسی بھی رنگ کی لپ اسٹک کا چھوٹا سا ٹکڑا ڈال کر مائیکروویو میں چند سیکنڈ کے لیے رکھ دیں اب اسے کسی خالی لپ گلوز کی بوتل میں ڈال کر استعمال کریں۔

 چاکلیٹ لپ گلوز

اسے بنانے کے لیے آدھا چمچ ناریل کا تیل لے کر اس میں کسی بھی چاکلیٹ کا چھوٹا سا ٹکڑاشامل کر کے مائیکروویو میں چند سیکنڈ کے لیے رکھ دیں اسے کسی بھی بوتل میں رکھ کر ہونٹوں پر لگائیں یہ ہونٹ کو نرم بنانے کے ساتھ چاکلیٹ کا مزیدار ذائقہ بھی فراہم کرے گا۔

شائنی لپ گلوز

آدھا چمچ ناریل کے تیل میں چند قطرے گلیسرین کے شامل کریں پھر اسے مائیکروویو میں چند سیکنڈ کے لیے رکھ دیں، اب اسے بھی کسی لپ گلوز کی خالی بوتل میں ڈال کر استعمال کریں۔

Advertisement

فوڈکلرلپ گلوز

اس لپ گلوز کی تیاری کے لیے آدھا چمچ ناریل کے تیل میں ایک قطرہ سرخ  فوڈ کلر شامل کر کے مائیکروویو میں چند سیکنڈ کے لیے رکھ دیں، اب اسے بھی کسی باتل میں نکال لیں۔ لیجئے 4 بہترین لپ گلوز تیار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر