Advertisement
Advertisement
Advertisement

دو سڑکوں پر مشتمل دنیا کا سب سے چھوٹا شہر

Now Reading:

دو سڑکوں پر مشتمل دنیا کا سب سے چھوٹا شہر

نیا کا سب سے چھوٹا شہر کروشیا میں واقع ہے جہاں آبادی مشکل سے 27 سے 30 افراد پر مشتمل ہے۔ یہاں دو سڑکیں ہیں اور گھروں کی تین قطاریں موجود ہیں۔

کروشیا کے دارالحکومت زغرب سے ڈھائی گھنٹے کی مسافت پر یہ شہر واقع ہے جہاں 2011 کی مردم شماری کے تحت 20 سے 30 افراد رہتے ہیں لیکن قوی خیال ہے کہ کل 27 افراد یہاں کے مکین ہیں۔

یہ صرف تین صاف ستھری سڑکوں پر مشتمل ہے اور دو سڑکوں پر قرونِ وسطیٰ کی طرز پر قدیم مکانات بنے ہوئے ہیں۔

اس کی تاریخ اسرار کے پردوں میں پوشیدہ ہے کیونکہ اس کی مکمل معلومات دستیاب نہیں لیکن اتنا ضرور معلوم ہے کہ 1102 کی ایک دستاویز میں اس کا ذکر ملتا ہے جسے شولم کا نام دیا گیا تھا۔ پھر 1552 میں یہاں ایک مینار بنایا گیا جہاں ایک بڑی گھنٹی لگائی گئی جس کا مقصد علاقے کی حفاظت کرنا اور خطرے کی صورت میں خبردار کرنا تھا۔

Advertisement

یہاں کی2 سڑکوں کی مجموعی لمبائی 100 میٹر اور چوڑائی 30 میٹر ہےتاہم کچھ لوگ اسے دنیا کا سب سے چھوٹا گاؤں بھی کہتے ہیں۔ لیکن حیرت انگیز طور پر یہاں سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے جو مقامی آبادی کی آمدنی میں اضافہ بھی کر رہا رہے تاہم یہ اچھا زرعی علاقہ بھی ہے۔ یہاں کا قدیم طرزِ تعمیر سیاحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے۔

اس گاؤں کے اطراف میں ٹھوس پتھروں کی فصیل بنائی گئی ہے جو پہلے ڈاکوؤں اور حملہ آوروں کے خلاف بنائی گئی تھی۔ تاہم ایک طویل عرصے سے یہاں کوئی نئی تعمیر نہیں ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر