Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان امریکا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

پاکستان امریکا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تمام ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات سے ہم عوام اور ملکی بہتری کے لیے کام کر سکتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین روابط میں کمی سے دونوں ممالک کے لیے مسائل پیدا ہوئے۔

 وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے اور تاریخی تعلقات ہیں، ہم ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ امریکا مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق پاکستان کا دیرینہ شراکت دار ہے جبکہ پاکستان امریکا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا فوکس پاکستان کے مفاد کو آگے رکھنا ہے، میری امریکی سیکرٹری خارجہ  سے بھی اہم امور پر بات ہوئی ہے، پاکستان اور امریکا نے کئی مشترکہ اہداف حاصل کیے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ جب وزیرخارجہ  کا عہدہ سنبھالا تو پاکستان اور چین کے درمیان معاملات پر کام کیا، چینی ہم منصب سے بھی گفتگو ہوئی جبکہ دہشت گردی،معاشی ،سیاسی اور دیگر امور پر چینی  قیادت سے بات چیت ہوئی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ چین نے مشکل مالی حالات میں ہماری مدد کی، دونوں ممالک کے مابین سی پیک منصوبے سمیت تمام معاملات پر مثبت بات ہوئی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم بہت مشکل دور سے گزر کرآئے ہیں، خارجہ پالیسی سے  متعلق ہمیں چیلنجز کا سامنا تھا، اس میں بہتری کے لیے کام کررہے ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے 5 سے 6 ماہ کی خارجہ پالیسیوں کے باعث ملک کو فائدہ ہوا ہے، ہماری تمام تر ترجیحات پاکستان کا مفاد ہے، ہم کوشش کریں گے کہ پاکستان بھی ایف اے ٹی ایف کے نظام کا حصہ بنے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصر شاہ
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے، وزیر داخلہ
صحافتی تنظیموں کو درپیش چیلنجز کا خاتمہ کیا جائے، شرجیل میمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر