Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسمیاتی تبدیلی سب سے زیادہ کمزور آبادی کو متاثر کرتا ہے، شازیہ مری

Now Reading:

موسمیاتی تبدیلی سب سے زیادہ کمزور آبادی کو متاثر کرتا ہے، شازیہ مری

وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سب سے زیادہ کمزور آبادی کو متاثر کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے اٹلی میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں شرکت کی جہاں انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سیلاب سے متاثرہ 2.8 ملین خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنا قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین میں  316 ملین ڈالر کی رقم تقسیم  کی جاچکی ہے، پاکستان کو 2030 تک غذائی تحفظ سے متعلق اہداف کے چیلنج کا سامنا ہے۔

شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں تقریباً ساڑھے 6 لاکھ حاملہ خواتین کو خدمات تک رسائی میں مسائل کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 82 اضلاع میں حالیہ سیلاب سے 33 ملین سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ4 ملین بچے صحت کی سہولیات سے محروم ہیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے کہا کہ بی آئی ایس پی سٹنٹنگ کی روک تھام کیلئے کوشاں ہے، موسمیاتی تبدیلی سب سے زیادہ کمزور آبادی کو متاثر کرتا ہے۔

شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ ڈبلیو ایف پی اور بی آئی ایس پی نے صحت غذائیت کی صورتحال کی بہتری کیلئے نشو و نما پروگرام تشکیل دیا ہے۔

وفاقی وزیر شازیہ مری نے مزید کہا کہ نشوونما پروگرام کفالت پروگرام سے منسلک حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر