Advertisement
Advertisement
Advertisement

موٹروے پر بائیک چلا سکتے ہیں یا نہیں،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

Now Reading:

موٹروے پر بائیک چلا سکتے ہیں یا نہیں،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

سپریم کورٹ نے موٹرویز  پر بائیک چلا نے سے متعلق  اہم فیصلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  سپریم کورٹ میں موٹر وے پر بائیکس چلانے کی اجازت دینے  کے خلاف درخواست کی سماعت  ہوئی۔

سپریم کورٹ نے موٹر وے پر بائیکس چلانے  کے خلاف وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرتےہوئے  اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔9صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس محمد علی مظہر نے تحریر کیا۔

تحریری فیصلے میں لکھا گیا کہ موٹر ویز پر بائیکس چلانے کی اجازت دینا خطرناک ہوسکتا ہے۔قانون شہریوں کی جان و مال کی حفاظت  کے لیے بنائے جاتے ہیں۔

Advertisement

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ  حکومت کے پاس احتیاطی تدابیر کے تحت مخصوص علاقوں میں موٹر سائیکل پر پابندی کا اختیار ہے۔

فیصلے میں لکھا گیا کہ  موٹر وے پر تیز رفتار ٹریفک موٹرسائیکل سواروں کے لیے خطرناک ہوگی۔شہریوں کی حفاظت  کے لیے بائیکس پر پابندی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر