Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی تجاوزات کیس میں سپریم کورٹ کا بڑا حکم

Now Reading:

کراچی تجاوزات کیس میں سپریم کورٹ کا بڑا حکم
جسٹس

سپریم کورٹ نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ظفر احسن کو کراچی تجاوزات کیس میں فوری ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کراچی رجسٹری میں شہر میں پارکوں پر قبضوں، رہائشی پلاٹس کے تجارتی استعمال اور تجاوزات کے خلاف سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان سمیت مختلف سماجی کارکنان کی درخواستوں کی سماعت کی۔

چیف جسٹس پاکستان نے کراچی تجاوزات کیس میں ریمارکس دیئے کہ یہ محکمہ بہت کرپٹ ہے، وزیراعلیٰ سندھ تمام کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر بھی ہے کہ ایس بی سی اے پیسے لیکر تعمیرات کراتی ہے جبکہ سندھی مسلم اور پی ای سی ایچ ایس میں جو ہورہا ہےسمجھ سے بالاتر ہے۔

کراچی سرکلر ریلوے بحالی کیس، چیف جسٹس کا ایک ہفتے میں قبضہ ختم کرانے کا حکم

Advertisement

جسٹس گلزار کاشارع فیصل اورشاہراہ قائدین کےسنگم پرغيرقانونی عمارت کی تعمیر پر استفسار کیا تو ڈی جی ایس بی سی اے نے بتایا کہ ایکسٹرا لینڈ پر یہ عمارت بنائی گئی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا یہ تو چائنا کٹنگ ہے، پوری شاہراہ قائدین ہی ان کو دے دیں۔

عدالت میں پارکوں اور کھیل کے میدانوں پر سماعت

دوسری جانب عدالت میں پارکوں اور کھیل کے میدانوں پر غیر قانونی قبضوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ کمشنر کراچی نے بتایا کہ وائے ایم سی اے میں کمرشل سرگرمیاں ختم کروا دی گئی ہیں اور ہاکی کا میدان بنا رہے ہیں۔

چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری سے کہا کہ آپ ملین ڈالر لگاتے ہیں لیکن سارا پیسہ تو آپ لوگوں کی جیبوں میں جاتا ہے، یہ بتائیں آخری بار کون سی سڑک کا دورہ کیا، کبھی لیاری، پاک کالونی یا لالو کھیت گئے، میئر کراچی کی کہانی بھی نہیں سنیں گے، وہ گیت سناتے ہیں مگر نہیں سنیں گے۔

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے دستخط کروا کر رپورٹ جمع کرائیں، وزیراعلیٰ سندھ تحریری طور پر بتائیں کہ بلدیاتی نظام کو فعال کیوں نہیں کر رہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کراچی میں ایک فیصد پیشہ ورانہ کام نہیں ہو رہا، کراچی کوئی گاؤں نہیں پاکستان کا نگینہ ہوتا تھا، یہ ظلم کراچی کے ساتھ کیوں کیا گیا، صرف مفاد پرستی کی خاطر، سارے پارک ختم کردیے، تباہ کر دیا شہر کو ، عمارتوں کا بے ہنگم جنگل بنا دیا، پارک ہی نہیں قبرستان تک غائب کر دیے گئے، میئر صاحب آپ بتائیں، آپ نے کیا کیا۔

Advertisement

وسیم اختر نے کہا کہ میں نے سڑکیں بنائی ہیں۔چیف جسٹس نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ کہاں بنا دیں سڑکیں؟َ۔  میئر کراچی نے جواب دیا کہ میں نے ناظم آباد میں چھوٹی سڑکیں بنائیں ہیں۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ناظم آباد میں تو کوئی چھوٹی سڑک ہی نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر