Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد کی مارگلہ ہلز میں تیندووں کی موجودگی، انتظامیہ کا شہریوں کو انتباہ

Now Reading:

اسلام آباد کی مارگلہ ہلز میں تیندووں کی موجودگی، انتظامیہ کا شہریوں کو انتباہ

اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے مارگلہ ہلز کی دیہی آبادی کو خصوصی احتیاطی تدابیر جاری کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ مارگلہ ہلز کی دیہی آبادی موسم سرما کے دوران جنگلی تیندوے کی موجودگی کے باعث خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ موسم سرما میں جنگلی تیندوا مارگلہ ہلز کی دیہی آبادی کے قریب اکثر دیکھا جاتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مقامی آبادی اور سیاح غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں، مقامی آبادیوں کے افراد مویشی جنگل کی طرف چرائی کے لیے نہ بھیجیں، جنگل کے قریب گھرانے چھوٹے بچوں، عورتوں اور ضعیف افراد کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ رات کے اوقات کے دوران مال مویشی کو چار دیواری کے اندر محفوظ مقام پر باندھیں، تیندوے کے قدرتی مسکن میں خلل پیدا کرنے کی صورت میں نقصان دہ ہو سکتا ہے، تیندوے کو نقصان پہنچانا قانونی طور پر جرم ہے اور جرم کے مرتکب ہونے والے افراد کو سزا یہ جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر