Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیدپور گاؤں میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاع، چیف کمشنر حرکت میں آگئے

Now Reading:

سیدپور گاؤں میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاع، چیف کمشنر حرکت میں آگئے

سیدپور گاؤں میں تیندوے کی موجودگی کی اطلاع پر چیف کمشنر حرکت میں آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تیندوے کے ٹریل تھری کے پاس موجودگی کے شواہد مل گئے ہیں اور چیف کمشنر نے متعلقہ محکمے کو ہدایت جاری کردی ہے، تیندوے کو پکڑنے تک ٹریل کو عام پبلک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

  چیف کمشنر نے کہا ہے کہ اطلاع ملتے ہی متعلقہ ٹیمز کو مارگلہ کی پہاڑیوں اور سید پور گاؤں بھیج دیا گیا ہے۔

انوائرمنٹ ونگ، ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کے اہلکار ان علاقوں میں تعنیات ہیں۔

چیف کمشنر نے کہا کہ ٹیمز کے ساتھ محکمہ وائلڈ لائف کی خصوصی ٹیمیں بھی علاقے میں  موجود ہیں جبکہ وقتی طور پر مذکورہ ٹریل کو بھی عوام الناس کے لئے بند کر دیا گیا ہے اور جب تک تیندوے کو قابو نہیں کر لیا جاتا عوام الناس کے جان و مال کو یقینی بنانے کیے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

Advertisement

انوائرمنٹ ونگ، ضلعی انتظامیہ، اسلام آباد پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف کے عملے کی ڈیوٹیاں لگا دیں گئیں جبکہ اس سلسلے میں متعلقہ سٹاف میں ڈیوٹیاں بھی تقسیم کردی گئی ہیں۔

متعلقہ سٹاف کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے 24 گھٹنے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ شعبہ انوائرمنٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی خصوصی ٹیمیں پورے علاقے کی نگرانی کر رہی ہیں۔

محکمہ وائلڈ لائف جنگلی حیات کو دوبارہ سے اپنے مسکن میں واپس بھیجنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ مناسب کاروائی عمل میں لاکر عوام الناس سمیت جنگلی حیات کی زندگی کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

 انتظامیہ کی جانب سے علاقے کے تمام رہائشیوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

عوام سے یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ سنی سنائی بات پر یقین نہ کریں، انتظامیہ خود عوام الناس کو مطلع کرے گی کہ ٹریک کو کب کھولا جائے گا۔

چیف کمشنر نے مزید کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں رہائشی ریسکو 15 پرشکایت کریں جبکہ موصول ہونے والی شکایت کا ترجیح بنیادوں پر ازالہ بھی کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خزانہ کا بین الاقوامی فنانسنگ کو محفوظ بنانے کیلئے گرین ٹیکس اکانومی پر زور
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شرکت
پنجاب میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گا
انسداد دہشت گردی کے لیے پاک ایران سرحد پر لائزون آفیسرز کی تقرری
افلاطون کے فیصلوں کی سزا عوام کو مل رہی ہے، احسن اقبال
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر