Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

Now Reading:

سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
رضا ربانی

صدر مملکت کی طرف سے لگائے گئے الزامات بہت سنگین ہیں، رضا ربانی

سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

میاں رضا ربانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ چمن کے مقام پر سرحد کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا، افغانسان کے علاقے سے مسلح مشتبہ افراد کی جانب سے فرینڈ شپ گیٹ پر پاکستانی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز  فلیگ میٹنگ کوئی نتیجہ نہیں نکال سکی، کے پی کے اور بلوچستان میں بھی دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کے پیش رفت بھی واضح نہیں ہے۔

سابق چیئرمین سینٹ نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں فرینڈشپ گیٹ کے واقعے کے حوالے سے خاص طور پر پر بریفنگ دی جائے۔

رضا ربانی نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کی صورتحال پر آگاہ کیا جائے، کے پی کے اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ پر بتایا جائے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں فرینڈشپ گیٹ کے واقعے کے حوالے سے خاص طور پر پر بریفنگ دی جائے اور ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کی صورتحال پر بھی آگاہ کیا جائے

رضا ربانی نے کہا کہ چیئرمین کی تقرری اور پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کی تشکیل نو کے قواعد میں ترمیم کرنا سے متعلق بتایا جائے۔

واضح رہے کہ  پاک چمن افغان بارڈر باب دوستی تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمدورفت کے لیے آج آٹھویں روز بھی بند ہے۔

خیال رہے کہ باب دوستی اور ویش پر صورتحال سخت کشیدہ ہے، دو طرفہ تجارت، مزدوری، رشتہ داریاں اور علاج معالجے کیلئے باب چمن پاک افغان بارڈر سے 15 سے 20 ہزار افراد کا روزانہ سرحد کے دونوں اطراف آمدورفت ہوتا ہے جبکہ گزشتہ سال اگست سے افغانستان میں رجیم چینج سے اب تک بارہ مرتبہ بارڈر پر مسائل ہوئے۔

مزید پڑھیں؛ چمن: پاک افغان بارڈر آج دوسرے روز بھی بند

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہماری کسی سے کوئی بات چیت یا مذاکرات نہیں ہورہے، چیئرمین پی ٹی آئی
وزیراعظم شہبازشریف کا سعودی عرب کے دورہ کے اختتام پر بیان
جماعت اسلامی کی کسانوں کی احتجاجی ریلی میں شرکت
سندھ کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کا فیصلہ
بجٹ اجلاس کی تیاریاں شروع
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز سندھ کا دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر