Advertisement
Advertisement
Advertisement

لانگ مارچ، وزارت داخلہ نے سیکیورٹی انتظامات کیلئے مزید فنڈز مانگ لئے

Now Reading:

لانگ مارچ، وزارت داخلہ نے سیکیورٹی انتظامات کیلئے مزید فنڈز مانگ لئے

وزارت داخلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کی سیکیورٹی انتظامات کیلئے وزارت داخلہ نے مزید فنڈز مانگ لئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کے اخراجات دن با دن بڑھنے لگے ہیں، وزرات داخلہ کو عمران خان لانگ مارچ کی سیکیورٹی انتظامات کیلئے مزید فنڈز درکار ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے وزارت خزانہ سے مزید ساٹھ کروڑ سے زائد فنڈز مانگ لیے ہیں، تحریک انصاف کا لانگ مارچ قومی خزانے پر بھاری پڑ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کے لیے لائے گئے کنٹینرز کا کرایہ ایک ارب روپے سے بڑھ گیا ہے جبکہ وفاقی حکومت پہلے ہی کنٹینرز مالکان کو 40 کروڑ روپے ادا کرچکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک کنٹینر کا ہفتہ وار کرایہ ایک لاکھ 25ہزار روپے ادا کیا جا رہا ہے جبکہ کنٹینرز کا کرایہ ایک ارب روپے سے بڑھ چکا ہے۔

Advertisement

ذرائع نے مزید بتایا کہ کرائے کی مد میں مزید60 کروڑ روپے سے زائد رقم درکار ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں اس وقت 1600 سے زائد کنٹینرز رکھے گئے ہیں۔

لانگ مارچ 26 نومبر تک کے لیے مؤخر

خیال رہے کہ تحریک انصاف کا دوسرے مرحلے کا جاری لانگ مارچ 26 نومبر تک کے لیے مؤخر کر دیا گیا۔

 پی ٹی آئی کے تمام مرکزی اور صوبائی رہنما اپنے اپنے حلقوں میں 26 نومبر کے لیے تیاریاں کریں گے۔

 25 نومبر کو عمران خان زمان پارک سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے اور اسلام آباد پہنچنے پر دھرنے یا جلسے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس کے بعد اسلام آباد دھرنے یا جلسے کی جگہ پر قیام کے لیے خیمہ بستی قائم کی جائے گی۔

علاوہ ازیں اسلام آباد دھرنے یا جلسے کی کامیابی کے لیے آئندہ چند روز میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی قائم کی جائے گی، دھرنے یا جلسے کے لیے دو مقامات زیر غور ہیں، کارکنان کی سہولت اور قیادت کے فیصلے کے پیش نظر حتمی مقام کا تعین کیا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر