Advertisement
Advertisement
Advertisement

سنیل شیٹی کی بیٹی سے کے ایل راہول کی شادی کب ہوگی؟ بھارتی ادکار نے بتادیا

Now Reading:

سنیل شیٹی کی بیٹی سے کے ایل راہول کی شادی کب ہوگی؟ بھارتی ادکار نے بتادیا

بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی نے بیٹی اتھیا شیٹی کی بھارتی ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول سے جلد شادی کی تصدیق کر دی۔

سنیل شیٹی نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپنی ڈیبیو کرائم سیریز ‘دھراوی بینک’ کی لانچ پر شرکت کی جہاں انہوں نے میڈیا کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جواب دیے۔

اداکار سے ان کی بیٹی اور کے ایل راہول کی شادی سے متعلق بھی سوال کیا کہ دونوں کی شادی کب ہو رہی ہے؟ جواب میں انہوں نے تصدیق کی اور کہا ‘ان کی شادی جلد ہوگی’۔

اس سے قبل متعدد مقامات پر سنیل شیٹی سے اسی حوالے سے سوالات کیے گئے جنہیں وہ ٹال دیتے تھے لیکن اب انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بتا دیا کہ دونوں کی شادی آئندہ کچھ ماہ میں ہوگی۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے کچھ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ راہول اور اتھیا رواں برس دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول اور بالی وڈ اداکارہ اتھیا شیٹی گزشتہ تین سال سے ایک ساتھ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر