Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیوزی لینڈ کو شکست، بنگلہ دیش انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

Now Reading:

نیوزی لینڈ کو شکست، بنگلہ دیش انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
بنگلہ دیش

بنگلہ دیش نے نیوزی  لینڈ کو شکست دے  کر انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ  کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

پوچیفسٹروم میں کھیلے گئے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ  کے دوسرے سیمی فائنل  میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے کوالیفائی کرلیا۔

 بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے 212 رنز کا ہدف محمد حسن جوئےکی  شاندار سنچری کی بدولت 45 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی  حاصل کرلیا۔

محمد حسن جوئے نے 100، توحید ہریدوئے اور شہادت  حسین (3) نے 40،40 ، پرویز حسین ایمان14نے، شمیم حسین نے 5جبکہ تنزید حسن نے 3 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کلارک ، ہینکوک، اشوک اور تاشکوف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو نیوزی لینڈ ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز ہی بنا سکی۔

Advertisement

ویلر گرینال نے 75 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ ان کے علاوہ لڈاسٹون 44 اور لیلی مین 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔

دیگر بلے بازوں میں اولی وائٹ 18، جوئےفیلڈ 12،کپتان تاشکوف 10، کلارک 7، اشوک 5 جبکہ سنڈے اور ماریو نے ایک ایک  رن بناسکے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شریف الاسلام نے 3،شمیم حسین اور حسن مراد نے 2،2 جبکہ رقیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

محمد حسن جوئے کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل 9 فروری بروز اتوار کو کھیلا جائے گا جہاں بنگلہ دیش کا مقابلہ  بھارت سے ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں بھارت  نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

Advertisement

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں تیسری پوزیشن کے لیے 8 فروری بروز ہفتے کو مد مقابل آئیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر