Advertisement
Advertisement
Advertisement

گمشدہ نایاب پرندہ 140 سال بعد مل گیا، ویڈیو وائرل

Now Reading:

گمشدہ نایاب پرندہ 140 سال بعد مل گیا، ویڈیو وائرل

پاپوا نیوگنی میں دنیا کا ایک نایاب ترین گمشدہ پرندہ دریافت کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے کبوتر سے مشابہت اور تیتر کی نسل کا ایک نایاب پرندہ دوبارہ دریافت کیا ہے جسے آخری بار 140 سال قبل دیکھا گیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 140سال بعد ملنے والی یہ انتہائی غیرمعمولی کامیابی ہے۔

اوڈوبون نامی جریدے کے مطابق یہ پرندہ ماہِ ستمبر میں جزیرہ فرگوسن میں دیکھا گیا تھا جو پاپوا نیو گنی کے مشرقی ساحل کے قریب واقع ہے۔

سیاہ رنگ کے گردن کے بالائی حصے والے تیتر کی جسامت مرغی جتنی ہے اور وہ ان پرندوں میں شامل ہے جنہیں ایک صدی سے زیادہ عرصے سے نہیں دیکھا گیا۔

Advertisement

یہ نایاب پرندہ ایک ایسا پرندہ ہے جس کے بارے میں1882 میں پہلی بار ذکر کے بعد محققین نے کسی اور دستاویز میں اس کے بارے میں ذکر نہیں کیا۔

اس حوالے سے امریکی برڈ کنزروینسی میں گم گشتہ پرندوں کے پروگرام کے ڈائریکٹر اور آٹھ رکنی مہم کے شریک قائد جان سی مٹرمیئر نے کہا کہ کسی ایسی چیز کو پانا جو اتنے عرصے سے دکھائی نہ دی ہو اور آپ سوچ رہے ہوں کہ وہ معدوم ہوچکی ہے، پھر پتہ چلے کہ وہ معدوم نہیں ہوئی تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے خیالی پرندہ یونی کورن یا دیو قامت گوریلا مل گیا ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر