
ایسے افراد جوزیادہ دیر تک جوتے پہنے رہتے ہیں ان کے پیروں سے ایک ناگوار مہک آنے لگتی ہے جو نہ صرف ان کے لیے بلکہ ساتھ بیٹھنے والوں کے لیے بھی پریشانی کا باعث بنتی ہے۔
اس ناگوارمہک سے نجات کے لیے جہاں پیروں کی صفائی کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے تاکہ پیسنے کا باعث بدبوبیدا کرنے والے بیکٹیریا سے نجات حاصل کی جا سکے ساتھ ہی اس آسان سے طریقے پر عمل کرتے ہوئے اس بو کو بھی دورکیا جاسکتا ہے۔
پیروں کی بو کو دور کرنے کے لیے جو طریقہ سب سے آزمودہ تصور کیا جاتا ہے وہ ہے چائے ملے پانی میں کچھ دیر کے لیے پیروں کو بھگوکررکھنا۔
چائے میں ایک جز ٹینن پایا جاتا ہے جب آپ اپنے پیروں کو چائے میں کچھ وقت کے لیے بھگوکر رکھتے ہیں تو جائے میں موجود ٹینن آپ کے پیروں کے ٹشو کو آرام پہنچانے، پسینہ پیدا کرنے والے غدود کو سکڑنے اور انہیں خشک کرنے کا کام انجام دیتا ہے۔ اس طرح پیروں میں پیسنہ کم آتا ہے اور مختلف بد بو پیدا کرنے والے بیکٹیریا سے تحفظ ملتا ہے۔
اس کو آسان سی مثال سے یوں سمجھا جاسکتا ہے کہ جب آپ چائے پیتےہیں تو ٹیننزآپ کے منہ میں خشکی کا سبب بنتا ہے یہی وجہ ہے کہ جب پیروں کو چائے کے پانی میں بھگوکر رکھا جاتا ہے تو پیسنہ کم آتا ہے اور پسینے کے غدود کے سوراخ سکڑ جاتے ہیں۔
پیروں کو چائے کے پانی میں کتنے وقت تک بھگونا چاہئے؟
اس کا انحصار آپ کے پاؤں میں آنے والی پسینے کی مقدار اور بو پر ہے اگر یہ کم ہے تو اس کے لیے چند منٹ بھی کافی ہیں تاہم اگر یہ بہت زیادہ ہیں تو ہیں تو ماہرین اسے کم از کم 1 گھنٹہ تک رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
اس ضمن میں کی جانے والی تحقیق کے نتیجے میں پیروں کی بو کو دور کرنے میں ٹینن کی افادیت سامنے آئی ہے کہ یہ جز جلد کی سطح کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس طرح پیسنے کے غدود سکڑ کر رطوبت کے اخراج میں کمی کا سبب بنتے ہیں۔
جب کہ ایک اور تحقیق کے مطابق روزانہ تقریباً 20 منٹ کے لیے گرم سبز چائے کے محلول میں انفیکش سے متاثرہ پیر بھگونے سے بھی اس کی علامات میں بہتری آتی ہے اور بدبودار اور پسینے والے پاؤں کا نمایاں طور پر علاج ہوتا ہے۔
اگر آپ ایتھلیٹ ہیں اور پیروں میں ہلکے انفیکشن یا بدبودار پیروں کے مسائل میں مبتلا ہیں تو ایسی صورت میں چائے کے پانی میں باقاعدگی سے پاؤں کو بھگونا ایک بہترین قدرتی علاج ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم اگر علامات برقرار رہیں تو اپنے معالج سے رابطہ کریں۔
چائے کا پانی بنانے کا طریقہ:
اجزاء:
اس پانی کی تیاری کے لیے 5 کالی چائے کے بیگ، 4 کپ گرم پانی درکار ہے۔
ہدایات:
ایک برتن میں 4 کپ گرم پانی لیں اب اس میں 5 کالی چائے کے بیگ ڈال دیں اور اسے چند منٹ تک پکنے دیں تاکہ اس کے اجزاء اچھی طرح سے پانی میں شامل ہوجائیں۔ جب یہ ٹھنڈا ہوکر نیم گرم ہوجائے تو اس میں اپنے پیروں کو 20 منٹ کے لئے بھگودیں، پھر اسے کسی صاف تو لیے سے خشک کر لیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News