
وزیر اعظم کے معاون و ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عام انتخابات سیلاب متاثرین کی بحالی کے بعد ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون و ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا پاور میں آنا بلی کو خواب میں چھچھڑے کے مترادف ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خان صاحب آپ دوبارہ اقتدار میں آکر کریں گے کیا؟ آپ قوم کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیازی صاحب عام انتخابات ہوں گے مگر بارش اور سیلاب کے متاثرین کی بحالی کے بعد، عمران خان نے سیلاب متاثرین کے 15 ارب روپے سیاسی مہم جوئی پر خرچ کیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News